ڈیلی دومیل نیوز،ملک کو جب زرمبادلہ کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، تب بانی پی ٹی آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد اور محبت کا مذاق اڑانے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی بار بار اوورسیز پاکستانیوں کو کہتی رہی کہ وہ پاکستان کو پیسے نہ بھیجیں، یہ سن کر ہر محب وطن کے دل میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ لوگ واقعی اپنے ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے اتنے اندھے ہو گئے ہیں کہ وہ اپنے ہی لوگوں کی مدد کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ مگر اوورسیز پاکستانیوں نے ثابت کر دیا کہ ان کا پیار وطن اور قربانی کا جذبہ کسی سیاسی منافقت سے متاثر نہیں ہوتا۔ انہوں نے اس مطالبے کو یکسر رد کیا اور اپنے پیارے ملک کے لیے رقوم بھیجنا جاری رکھا، جس کی بدولت آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مجموعی زرمبادلہ ذخائر 21اعشاریہ1 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جس میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 15اعشاریہ9 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ یہ اضافہ نہ صرف مالی استحکام کی علامت ہے بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی قربانی اور ملکی کاروباری اعتماد کے اثرات نے ملک کی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ یہ اضافے کا عمل قرضوں پر انحصار کا نتیجہ نہیں بلکہ ملکی پیداوار، برآمدات میں بہتری، غیر ملکی سرمایہ کاری اور اوورسیز پاکستانیوں کی مالی مدد کا مظہر ہے۔پاکستانی معیشت نے گزشتہ کچھ عرصے میں کئی مشکلات کا سامنا کیا۔
85
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل