اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز) سپریم کورٹ نے نفرت انگیز مواد پھیلانے کے ملزم سید محمد کی ضمانت منظور کرلی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نفرت انگیز مواد پھیلانے کے ملزم سید محمد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ ملزم سے صرف کتاب کی ریکوری ہی ہے؟ کیا کتاب کی تقسیم کا کوئی ثبوت ہے؟
دوران سماعت سرکاری وکیل نے بنچ پر اعتراض کیا اور کہا کہ ہائیکورٹ میں دو رکنی بنچ کے فیصلے کو عدالت سن نہیں سکتی، اس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ نئے رولز کے مطابق اب ہم سن سکتے ہیں۔