مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پرائیویٹ ڈاکٹروں کی من مانیاں جاری، زیادہ فیسوں کے خلاف شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ڈاکٹر اب عام چیک اپ کے لیے 1500 سے 2000 روپے فیس وصول کر رہے ہیں ، جس سے عام آدمی کا علاج مشکل ہو گیا ہے ۔
شہریوں کے مطابق زیادہ تر ڈاکٹروں کے اپنے ہی کلینک ، میڈیکل اسٹور اور لیبارٹریاں ہیں ، جہاں مریضوں کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ دوائیں اور ٹیسٹ وہیں سے کروائیں، جس سے علاج کا خرچ کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔
ایک بار ڈاکٹر کو دکھانے جائیں تو آدھی تنخواہ ختم ہو جاتی ہے ، حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔”سرکاری ہسپتالوں میں سہولت نہیں اور پرائیویٹ ڈاکٹر کھلے عام لوٹ مار کر رہے ہیں ، کوئی پوچھنے والا نہیں ۔