86

پٹہکہ وادی نیلم سے مظفرآباد آنے والی بس حادثے کا شکار

نیلم (ڈیلی دومیل نیوز): پٹہکہ وادی نیلم سے مظفرآباد آنے والی مسافر بس کو کہوڑی کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ مسافر بس سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تقریباً 10 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا فوری طور پر تعین کیا جا رہا ہے اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں تاکہ زخمیوں کو فوری علاج فراہم کیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں