125

محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی،ریاست بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کے باوجود متعدد پرائیویٹ سکولز اوپن

مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی کمزور گرفت،ریاست بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کے باوجود متعدد پرائیویٹ سکولز اوپن،تعلیمی سرگرمیاں جاری جبکہ کئی سکولوں نے 25 دسمبر یوم قائد،26 دسمبر وزیراعظم کی جانب سے دی گئی چھٹی اور 27 دسمبر بینظیر بھٹو کی برسی پر سرکاری تعطیل کے باوجود ادارے اوپن رکھے۔ایک ریاست میں دو قانون،سرکاری نوٹیفکشین سرکاری سکولز پر تو لاگو ہورہا ہے مگر پرائیویٹ سکولز مافیا نے نوٹیفکیشن ہوا میں اڑادیا،دارالحکومت مظفرآبادکے مختلف پرائیویٹ تعلیمی ادارے گزشتہ روز موسم سرما کی چھٹیوں کے باوجود اوپن رہے۔اسی طرح گزشتہ دونوں تین سرکاری چھٹیوں پر بھی بیشتر ادارے بند نہ ہوئے مالکان نے سکولز اوپن رکھ کر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ہر سال کی طرح اس سال سے بھی موسم سرما کی تعطیلات کے دوران متعدد پرائیویٹ سکولز ادارے اوپن،بڑی کلاسز بدستور جاری۔عوامی حلقوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر،وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم سمیت محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز کی اس اجارہ داری کا نوٹس لیا جائے اگر سرکاری نوٹیفکیشن میں یہ بات شامل ہوتی ہے کہ بشمول پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات تو پھر سرکاری اور پرائیویٹ تمام تعلیمی ادارہ جات کو اس پر عملدرآمد کا پابند ہونا چاہیے۔ذمہ داران پرائیویٹ سکولز مالکان کو سرکاری نوٹیفکیشن کا پابند بنائیں اگر حکومت کسی موقع پر کوئی چھٹی دیتی ہے تو اس نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہونا چاہیے۔وزارت تعلیم خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں