86

خان کی جانب سے قوم کو دیے گئے صحت کارڈ کو بالا آخر حکومت ازاد کشمیر نے بحال کر دیا خواجہ فاروق احمد

مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز )پاکستان تحریک انصاف کہ مرکزی رہنما ایم ایل اے سٹی مظفرآباد خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے قوم کو دیے گئے صحت کارڈ کو بالا اخر حکومت ازاد کشمیر نے بھی عوامی دباؤ پر بحال کر دیا۔اب ہمیں امید ہے کہ جس طرح عمران خان نے ہر شخص کی جیب میں جہاں وہ چاہے اپنا علاج کرانے کے لیے 10 لاکھ روپے ڈال دیا تھا اسی جذبہ نیت کے ساتھ عام آدمی کو صحت کارڈ کی سہولت ایک بار پھر میسر آجائے گی۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ ازاد کشمیر کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو صحت کارڈ کی سہولت دینے کے لیے منظور کیا ہے۔مظفرآبادمیں مظفرآباد جنرل اسپتال،کشمیر سرجیکل،پیما اسپتال،علی میڈیکل سینٹر،شیخ زید سی ایم ایچ مظفرآباد کو صحت کارڈ کی سہولت دینے کا اختیار دیا ہے لیکن کارڈیک اسپتال اور ایمز مظفر آباد کو عوام کو یہ صحت سہولت دینے سے ڈراپ/ محروم کر دیا گیا ہے جس کی عام آدمی کو سمجھ نہیں ائی کہ دونوں ہسپتال اپنی استطاعت،اہلیت اور وسائل کے مطابق عوام کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں لیکن دارالحکومت کے ان دونوں اہم ہسپتالوں کو کیوں ڈراپ کیا گیا ہے کون سا خفیہ ہاتھ ہے جس نے ان دونوں ہسپتالوں کو صحت کارڈ کی سہولت دینے سے محروم کر دیا۔ بہتر یہ ہوگا کہ فوری طور پر ان دونوں ہسپتالوں کارڈیک ہسپتال اور ایمز مظفرآباد کو بھی صحت کارڈ کی سہولت دینے کی فہرست میں شامل کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ جو سہولت عوام کو آسانی سے دی جا سکتی ہے تو دی دے دی جائے احتجاج کے بعد اگر دی گئی تو کیا فائدہ۔حکومتوں کا وتیرا عادت بن گئی ہے کہ جب تک عوام احتجاج نہ کریں عوام کو ریلیف نہیں دیا جاتا۔لہذا وزیراعظم راجہ فیصل راٹھور کو خود اس غفلت،لاپرواہی کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں ہسپتالوں کو بھی نوٹیفکیشن میں شامل کرانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں