89

کشمیر ماحولیاتی آلودگی کا شکار

مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)دنیا بھر میں جنت کہلانے والا خطہ کشمیر، جو قدرتی حسن اور سرسبز و شاداب وادیوں کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہے آج شدید ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

آزاد کشمیر کا دارالحکومت مظفرآباد، جو خوبصورت ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے، اس وقت سنگین مسائل سے دوچار ہے۔

مظفرآباد شہر کے درمیان سے دو اہم دریا، دریائے نیلم اور دریائے جہلم گزرتے ہیں، جو نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ یہاں کی آبی حیات اور ماحول کیلئے بھی انتہائی اہم ہیں۔

تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ ان دونوں دریاؤں کے اطراف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور شہر کا گندا پانی اور گٹروں کا فضلہ بلا روک ٹوک براہِ راست دریاؤں میں ڈالا جا رہا ہے۔

اس آلودگی کے باعث دریاؤں میں موجود آبی حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور پانی انسانی استعمال کے لیے بھی خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اس کے نتائج نہایت سنگین ہو سکتے ہیں۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس سنگین صورتحال پر متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،

جبکہ عوام اور ماحولیاتی حلقے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ ان قدرتی نعمتوں کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں