94

چیف الیکشن کمشنر کی عدم تعیناتی کے معاملے نے آزادکشمیر میں سیاسی حلقوں میں نئی بحث

ڈیلی دومیل نیوز،چیف الیکشن کمشنر کی عدم تعیناتی کے معاملے نے آزادکشمیر میں سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑا دی ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت آئینی ادارہ بغیر سربراہ کے چلانے پر بضد ہے، جبکہ اپوزیشن فوری تعیناتی کے لیے سرگرم عمل ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کی کھینچا تانی اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان اندرونی اختلافات کے باعث آئینی منصب پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں عام انتخابات دو ہزار چھبیس کی تیاریاں عروج پر ہیں، لیکن چیف الیکشن کمشنر کی تاحال عدم تعیناتی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث عام انتخابات تاخیر کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، اور اس سلسلے میں سیاسی حلقے مسلسل تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں