87

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، چوہدری یٰسین

ڈیلی دومیل نیوز،صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ آج اللہ کے فضل سے ریاست میں جیالوں کی حکومت ہے اور عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان شاء اللہ اس ضلع سے چھ کی چھ نشستیں جیتیں جائیں گی اور مخالفین جو پینسٹھ سال تک اقتدار میں رہے، اب عوام کی جانب سے پیپلز پارٹی کو موقع دیا جائے گا۔

چوہدری یٰسین نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے قیام سے اب تک تعلیم، صحت، میڈیکل کالجز، آئین، میزائل اور نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے ہیں اور مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی سطح پر مؤثر سفارتی جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید بی بی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کیا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بے پناہ خدمات انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں