92

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہو جائیں ہوشیار

ڈیلی دومیل نیوز،پاکستان میں حالیہ دنوں واٹس ایپ گروپس اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک پیغام تیزی سے وائرل ہوا، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب کے رہائشی dastakpunjab.online نامی ویب سائٹ کے ذریعے بغیر ڈرائیونگ ٹیسٹ دیے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پیغام نے شہریوں میں تشویش کے ساتھ ساتھ امید بھی پیدا کی، تاہم حقیقت اس کے برعکس سامنے آئی ہے۔

جیو فیکٹ چیک اور متعلقہ حکومتی حکام نے اس دعوے کی تصدیق کے بعد واضح کیا ہے کہ یہ خبر بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔ حکام کے مطابق dastakpunjab.online ایک جعلی اور دھوکہ دہی پر مبنی ویب سائٹ ہے، جس کا حکومتِ پنجاب یا پنجاب ٹریفک پولیس سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ویب سائٹ سرکاری خدمات کا جھوٹا تاثر دے کر شہریوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس، لِرننگ ڈرائیونگ لائسنس، ڈپلیکیٹ لائسنس یا لائسنس کی تجدید (renewal) کے لیے صرف اور صرف حکومتِ پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ dastak.punjab.gov.pk استعمال کی جا سکتی ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری ویب سائٹس کا ڈومین govt.pk ہوتا ہے، جبکہ dastakpunjab.online ایک غیر سرکاری ویب سائٹ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو دھوکہ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں