73

سیکرٹری زراعت لائیوسٹاک آبپاشی و اسماء وجاہت رشید بیگ کا تربیت و ایڈاپٹیو ریسرچ یونٹ گڑھی دوپٹہ دورہ

ڈیلی دومیل نیوز:سیکرٹری زراعت لائیوسٹاک آبپاشی و اسماء وجاہت رشید بیگ نے تربیت و ایڈاپٹیو ریسرچ یونٹ گڑھی دوپٹہ کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران چیف پلاننگ مبشر سیف ، نائب ناظم تربیت و ایڈاپٹیو ریسرچ یونٹ ملک محمد عامر ،انٹومالوجسٹ محکمہ زراعت ظفر جہانگیر بھی ہمراہ تھے۔ سیکرٹری کو شعبہ تربیت و ایڈاپٹیو ریسرچ یونٹ گڑھی دوپٹہ کے تحت جاری سرگرمیوں پر وقاص عبداللہ نے بریفنگ دی۔ سیکرٹری نے ادرک کےکاشت کے گئے Rhizome کا معائنہ بھی کیا۔ نائب ناظم TARU نے شعبہ کی جانب سے شائع کردہ تجدیدی شمارہ ” کشتکار” بھی پیش کیا۔ ADR فارم پر موصوف نے زیتون کے پودا کی تنصیب کرتے ہوئے شجرکاری بہار کا آغاز کیا۔ فارم پر جاری جملہ زرعی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ مزید بہتر طریقہ سے انجام دہی کے لیے ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں