84

چیف الیکشن کمشنر کی عدم تقرری توہین عدالت کی درخواست دائر

مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)چیف الیکشن کمشنر کی عدم تقرری کیخلاف عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر میں وزیراعظم پاکستان (چیئرمین کشمیر کونسل) ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور اپوزیشن لیڈر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔

بدھ کے روز عدالت العالیہ میں معروف قانون دان راجہ ذوالقرنین عابد ایڈووکیٹ وغیرہ بنام میاں محمد شہباز شریف وغیرہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت العالیہ کے فیصلے عنوانی چوہدری اعجاز احمد کھٹانہ بنام آزاد جموں کشمیر کونسل وغیرہ محررہ 23 ستمبر 2025 کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

درخواست عنوانی راجہ ذوالقرنین عابد ایڈووکیٹ وغیرہ بنام شہباز شریف، فیصل ممتاز راٹھور وغیرہ سینٹرل بار کے وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے فیاض خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پیروی کر رہے ہیں، جنھوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو بطور چیئرمین آزاد جموں وکشمیر کونسل، وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور شاہ غلام قادر بطور اپوزیشن لیڈر کو نامزد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں