100

قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا شخص گرفتار

  قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد قبر سے لاش نکال لیتا تھا اور ورثا کو لاش نکالنےکی اطلاع بھی خود دیتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم مانی اب تک 5 بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال چکا ہے، ملزم ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے اور بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں