ڈیلی دومیل نیوز،مظفرآباد: چیف جسٹس عدالتِ عالیہ آزاد جموں و کشمیر کی منظوری سے ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ رجسٹرار ہائی کورٹ راجہ شمریز خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 22 جوڈیشل آفیسران کو تبدیل کیا گیا ہے، جن میں 3 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز، 7 سینیئر سول ججز اور 12 سول ججز شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز میں ایاز بشیر کو پٹہکہ نصیر آباد سے دھیر کوٹ، اکرم ملک کو دھیر کوٹ سے پلندری جبکہ آفتاب طارق میر کو پلندری سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پٹہکہ تعینات کیا گیا ہے۔