میرپور آزاد کشمیر میں اسلام گڑھ کے قریب ٹریفک حادثے میں سابق سیکریٹری حکومت آزاد کشمیر ڈاکٹر راجہ محمود الحسن جاں بحق ہوگئے، وہ لاہور میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں شرکت کر کے واپس آرہے تھے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے باعث ان کی گاڑی اُلٹ گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے 4 سال بعد پاکستان آنے پر مسلم لیگ ن نے لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسے کا انعقاد کیا تھا۔
46