100

نواز شریف کی حفاظتی ضمانت اور سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی حفاظتی ضمانت اور سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت آج پھر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں آج تک کی توسیع کی تھی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا کے خلاف اپیلوں کی بحالی درخواستوں پر نیب کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں