75

آل پاکستان یونیورسٹی اساتذہ حقوق دھرنا اعلان

31 اکتوبر 2023 کو آل پبلک یونیورسٹی بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن (APUBTA)، جو پاکستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے BPS اساتذہ(لیکچررز تا پروفیسرز) کی رجسٹرڈ اور منتخب نمائندہ تنظیم ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اسلام آباد کے دفتر کے باہرایک پرامن احتجاج/دھرنا ریکارڈ کروانے
جا رہی ہے۔
APUBTA گزشتہ 03 سالوں سے HEC حکام کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کر رہی ہے جس کا ابھی تک کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔ HEC حکام نے APUBTA کی قیادت کے ساتھ سروس سٹرکچر / پروموشن پالیسی سے متعلق 3سے 4 تحریری معاہدے بھی کیے گے جن پر آج تک عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ یاد رہے کہ اس ضمن میں قومی اسمبلی اور سینیٹ نے بھی HEC کو جلد سے جلد معاملات کو یلسو کرنے کے لئے سختی سی ہدایات دی مگر اس پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ BPS ٹیچنگ کمیونٹی پاکستان میں سرکاری ملازمین کا وہ واحد کیڈر ہے، جس کے پاس ترقی کا کوئی حق نہیں ہے، جبکہ دیگر تمام سرکاری/سول/ملٹری اورسرکاری ملازمین اس طرح کے حقدار ہیں۔ یہ سب HEC کی مجرمانہ غفلت اور پاکستان میں 54000 سے زیادہ BPS یونیورسٹی اساتذہ کے لیے HEC کے آرڈیننس کے سیکشن 10(q) کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہے۔
مذکورہ بالا کو مدنظر رکھتے ہوئے APUBTA نے 31 اکتوبر 2023 بروز منگل صبح 11 بجے HEC ، H-9، اسلام آباد کے باہر احتجاج/دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ دھرنا جائز مطالبات کی منظوری سے متعلق نوٹیفکیشن کے اجراء تک جاری رہے گا۔ آپ سے درخواست ہے کہ HEC کی طرف سے اہم مطالبے (نوٹیفکیشن کے اجراء) کی منظوری تک APUBTA کے احتجاج اور دھرنے کی میڈیا کوریج (رپورٹر/فوٹوگرافر/کیمرہ مین اور دیگر ضروری عملہ بھیج کر) کا انتظام کریں۔ قوم کے ان معماروں کی آواز کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے میں آپ کے تعاون کے منتظر۔
ڈاکٹر منظور احمد میڈیا سیکرٹری، APUBTA
رابطہ/ واٹس ایپ نمبر 03115524289 03335524289

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں