4

آلودہ پانی کی وجہ سے گردوں کے امراض تیزی سے سنگین صورت اختیار کر رہے ہیں:پی ایم اے

کراچی(ڈیلی دومیل نیوز )پاکستان میں گردوں کے امراض کا بحران تیزی سے سنگین صورت اختیار کر رہا ہے اور اس کی بڑی وجہ آلودہ پانی کا استعمال بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک میں تقریباً 25 ہزار سے 50 ہزار نئے مریض ایسے سامنے آئیں گے جو گردوں کے آخری مرحلے کی بیماری میں مبتلا ہوں گے اور انہیں ڈائیلاسس یا گردے کی پیوندکاری کی ضرورت پڑے گی۔

یہ بات پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے عالمی یومِ گردہ کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہی۔ اس سال اس دن کا موضوع ’’سب کے لیے گردوں کی صحت — انسانوں کی نگہداشت اور زمین کا تحفظ‘‘ رکھا گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے نمائندہ ڈاکٹر عبدالغفور شورو کے مطابق پاکستان میں گردوں کی خرابی کی بڑی وجہ آلودہ پانی ہے اور ملک کی تقریباً 80 فیصد آبادی کو محفوظ پینے کا پانی میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں، خصوصاً سندھ اور بلوچستان میں صورتحال زیادہ تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں