پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے بہتر ہیں، بھارتی اداکار 102

پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے بہتر ہیں، بھارتی اداکار

کنول جیت سنگھ نہ صرف بھارتی ٹیلی وژن بلکہ بولی وڈ فلموں کے بھی جانے پہچانے اداکار ہیں، انہوں نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے۔

کنول جیت سنگھ ماضی میں پاکستانی ڈرامے ’کچھ دل نے کہا‘ میں بھی کام کر چکے ہیں، جسے 2006 میں جیو ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔

حال ہی میں کنول جیت سنگھ نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے کیریئر سمیت بھارتی ٹیلی وژن کی کمزور کہانیوں اور پاکستانی ڈراموں پر بھی اپنی رائے دی۔

کنول جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے اچھی فلمیں نہیں بنتیں، تاہم پاکستانی ڈرامے کمال کے ہوتے ہیں۔

انہوں نے بشریٰ انصاری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکارہ کے ہمراہ ’کچھ دل نے کہا‘ نامی ڈرامے میں کام کیا تھا اور انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ انصاری نہ صرف معروف اداکارہ بلکہ اچھی لکھاری بھی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرکے انہیں اچھا لگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں