بچوں کی امریکی شہریت کے باعث تنازع میں گھرے ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کی رپورٹ کے مطابق جواد ظریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیف جسٹس کے مشورے پر استعفیٰ دیا ہے تاکہ صدر مسعود پزشکیان کی انتظامیہ پر دباؤ میں کمی لائی جاسکے۔
جواد ظریف نے پیر کی صبح اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے ہفتے کو چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجی کی دعوت پر ان سے ملاقات کی تھی، ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے مشورہ دیا تھا کہ ’ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے میں انتظامیہ کو مزید دباؤ سے بچانے کے لیے یونیورسٹی میں تدریس کی طرف لوٹ جاؤں‘۔