برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک شخص کو پاکستان سے کار میں اسلحہ اسمگل کرنے کی جرم میں جیل بھیج دیا گیا۔
نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سے برطانیہ بھیجی جانے والی گاڑی میں اسلحے کے 72 پرزے اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو 8 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
برطانوی ایجنسی کی تحقیقات میں 40 سالہ یاسر خان نامی شخص ملوث پایا گیا, جس نے بعد ازاں ایجنسی کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے 1976 ماڈل کے ڈیٹسن سنی میں 9 ایم ایم گلاک سیلف لوڈنگ پستول کے لیے 36 ٹاپ سلائیڈز اور 36 بیرل اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔
این سی اے کے بیان میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ کس طرح بندوق کے پرزوں کو گاڑی کے اندر ’مہارت‘ سے چھپایا گیا تھا۔