ڈیلی دومیل نیوز:پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں، بھارتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اجلاس کے بعد بھارت کو بغیر جنگ کے پاکستان سے شکست ہوچکی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ ”آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے“۔
ویڈیو پیغام میں بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اجلاس میں کمال کی بات تو یہ ہے کہ 5 ویٹو پاور بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔ وہ برطانیہ، وہ فرانس جس سے ہم رافیل خریدتے ہیں، وہ امریکا جس سے ہم نے ہزاروں کروڑ کے کا اسلحہ خریدا، وہ بھی پاکستان کے ساتھ، صرف یہی نہیں روس جو ہمارا دیرینہ دوست ہے اور چین بھی پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے۔
تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں جب پاکستان نے کہا کہ ” ٹی آر ایف اور پاکستان کا نام نہیں آئے گا تو کسی کی بھی ”پی فائیو ملک“ کی ہمت نہ ہوئی کچھ کہنے کی اور سب ہی پی فائیو ممالک نے کہا ہٹا دو۔ ان سب باتوں سے سب پی فائیو ممالک کا چہرہ سامنے آگیا نا!
96