85

بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی اورپریانکا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیاگیا

ڈیلی دومیل نیوز.بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی اورپریانکا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین کانگریس نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کررہی تھی،تقریباً300بھارتی اپوزیشن رہنما الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کررہے تھے،اپوزیشن مارچ کی قیادت راہول گاندھی کررہے تھے،نئی دہلی پولیس نے راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار رکر لیا۔

راہول گاندھی کاکہناتھا آج جب ہم الیکشن کمیشن پہنچے تو انڈیا الائنس کے ارکان کو روک کر حراست میں لے لیاگیا، ان کا کہناتھا کہ اب ووٹ کی چوری پورے بھارت کے سامنے بے نقاب ہو چکی ،یہ جنگ سیاست کی نہیں بلکہ جمہوریت کے تحفظ کی ہے،بھارتی آئین ایک فرد ایک ووٹ کی ضمانت دیتا ہے، شفاف ووٹر لسٹ کو یقینی بنایا جائے،بھارتی عوام کے جمہوری حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں