ڈیلی دومیل نیوز،امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ہم ہر روز نظر رکھتے ہیں کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کیا چل رہا ہے کیونکہ جنگ بندی بہت جلد ختم ہو سکتی ہے۔
این بی سی کے ٹاک شو میٹ دی پریس میں روس یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے مارکو روبیو نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی پر بھی بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا واحد طریقہ یہ ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے پر فائرنگ بند کرنے پر راضی ہوجائیں۔ اور روسی ابھی اس پر راضی نہیں ہوئے ہیں۔
اس سے آگے میں یہ کہوں گا کہ جنگ بندی کی پیچیدگیوں میں سے ایک اسے برقرار رکھنا ہےجو کہ بہت مشکل ہے۔
میرا مطلب ہے کہ ہم روزانہ اس بات پر نظر رکھتے ہیں کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کیا ہو رہا ہے۔