ڈیلی دومیل نیوز.نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے پاس کرلی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعہ کو فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے پیش کی گئی مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور کی۔
یہ قرارداد 142 ممالک کی اکثریت سے منظور ہوئی جبکہ اسرائیل اور امریکا سمیت 10 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا،12 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 7 صفحات پر مشتمل یو این اعلامیہ جولائی میں سعودیہ، فرانس کی میزبانی میں بین الاقوامی کانفرنس کا نتیجہ ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کا اعلامیہ مسترد کر دیا۔