اسلام آباد ( دومیل نیوز) پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اجلاس 8 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے ،اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر زکی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان کو آئی ایف ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر زملیں گے۔کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر زجاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو سٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا۔