71

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ لیبیا، فوجی قیادت سے اہم ملاقات

ڈیلی دومیل نیوز.،چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) اور چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، نے اپنے سرکاری دورۂ لیبیا کے دوران لیبیا کی اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، لیبیا پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو لیبیائی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، اس دورے کے دوران پاکستانی آرمی چیف نے فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفتر، کمانڈر اِن چیف لیبیائی عرب مسلح افواج، اور لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر، ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیبیائی عرب مسلح افواج سے ملاقاتیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں