مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف عمرے کی ادائیگی کی غرض سے لندن سے سعودی عرب کیلئےروانہ ہوگئے،ان کی روانگی کے وقت ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر بڑی تعداد میں لیگی کارکنان موجود تھے۔
نوازشریف سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کے بعد 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے،نوازشریف کے پاکستان جانے کیلئےدبئی سے اسپیشل طیارہ بک کرا لیا گیاہے،اس خصوصی پرواز کو ’’امید پاکستان‘‘ کانام دیا جائے گا،فلائٹ میں تقریباً ڈیڑھ سو افراد کی گنجائش ہے،دبئی سے کارکن اور صحافی بھی نوازشریف کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔
48