غزہ میں کئی روز سے کارروائیاں جاری ہیں اور اب متاثرہ علاقوں کے لوگوں کیلئے پینے کے پانی کی بھی قلت ہے ، ایسے میں سینئر صحافی اور کالم نویس انصار عباسی نے بھی دنیا کو جھنجھوڑ دیا ہے ۔
روزنامہ جنگ میں لکھے گئے کالم میں انصار عباسی نے لکھا کہ ’انسانی حقوق کے علمبردار، نام نہاد تہذیب یافتہ دنیا کے چیمپئن امریکا، برطانیہ اور یورپ کا گھناؤنا چہرہ ایک بار پھربے نقاب ہو چکا۔ کس بے شرمی، بے حسی اورسنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے بڑی تعداد میں قتل عام اور غزہ کی تباہی میں ظالم کا ساتھ دے رہے ہیں۔تقریباً دو ہزار کے قریب فلسطینیوں کو، جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں شامل ہیں، شہید کیا جا چکا، ہزاروں زخمی ہو چکے، غزہ کے کئی علاقوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا، ایک طرف اسرائیل کی طرف سے غزہ کو بجلی پانی سمیت ہر قسم کی سپلائی روک دی گئی اور کسی بھی قسم کی بیرونی امداد خواہ وہ خوراک کی صورت میں ہو یا دوائیاں کچھ بھی غزہ میں پہنچنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، دوسری طرف اپنی جان بچانے کیلئے غزہ سے نکلنے والوں پر بھی اسرائیل کی طرف سے بمباری کی جا رہی ہے۔
47