43

غزہ: شہید فلسطینیوں کی تعداد 2600، مردہ خانوں میں جگہ کم، میتیں ریفریجریٹر زمیں رکھی جانے لگیں، انتہائی پریشان کن تفصیلات

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کرگیا جہاں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2600 سے زائد ہوگئی جب کہ ہزاروں فلسطینی اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔
اسرائیل نے اپنی ہی دی گئی مہلت کےدوران نقل مکانی کرنے والوں پربارود برسا دیا اور امریکی نشریاتی ادارے نے اسرائیل کے محفوظ راستے کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔اسرائیلی بربریت سے اسپتالوں کو بھی امان حاصل نہ ہو سکی، صیہونی فضائیہ نے غزہ کے عرب نیشنل اسپتال پر بھی حملہ کردیا جس میں کئی ڈاکٹر شہید ہوگئے جب کہ رفح کراسنگ میں موجود اسپتال کو بھی خالی کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں