112

فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کا الزام ، عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف ترکیہ نے بھی دستاویزی ثبوت جمع کرادیئے

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ نے فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کے ارتکاب کے الزام میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائرمقدمے کے لیے دستاویزات جمع کرائی ہیں۔
صدر اردوان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ترکیہ کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں دستاویزات میں زیادہ تر تصاویر جوفراہم کرتا رہے گا، مجھے یقین ہے کہ وہاں اسرائیل کو سزا سنائی جائے گی، ہم بین الاقوامی عدالت انصاف کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں