راولپنڈی (ڈیلی دومیل نیوز ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےکہا ہےکہ عمران خان کے ٹرائل جس طرح ہوئے اس سے آزاد عدلیہ کے اوپر سوالات ہیں ،ہماری درخواست ہے دیگر مقدمات کی طرح عمران خان کے کیسز بھی چلائے جائیں، ان کیسز میں بھی وکلا، میڈیا اور عوام کی رسائی ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات ہیں یہ اوپن ٹرائل ہیں۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ تیز رفتاری سے ٹرائل چلانا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، عمران خان کے ٹرائل جس طرح ہوئے اس سے آزاد عدلیہ کے اوپر سوالات ہیں، عدلیہ کے اوپر عوام کا اعتماد کم ہوتا جارہا ہے۔ 8 ماہ سے 190 ملین پاؤنڈکیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت تاخیر کا شکار ہے، ہم ہر تاریخ اور ہر سماعت پر اوپن ٹرائل سے متعلق سوالات اٹھاتے ہیں۔