ڈیلی دومیل نیوز.وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایات اور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ لیسکو ،پولیس اور رینجرز کے تعاون سے موصول ہونے والی بجلی چوری کی شکایات پر فوری اور سخت ایکشن لے رہا ہے۔ یکم جولائی سے30 ستمبر کے دوران لیسکو کو مجموعی طور پر16 ہزار760 بجلی چوری کی شکایات موصول ہوئیں جن میں گھریلو 15 ہزار941 ، کمرشل 563، زرعی213 ، صنعتی43 شامل تھیں ۔
15