اسلام آباد (ڈیلی دومیل نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس پر شدید تنقید، کہا اسلام آباد پولیس نے خیبرپختونخوا کے نمائندوں کو روکنے کے لیے فائرنگ کی،نہتے عوام پر گولیاں چلانا آسان بنا دیا گیا ہے۔
پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب وہ 26 نمبر چونگی پہنچے تو معلوم ہوا کہ انتظامیہ نے تمام راستے بند کر رکھے تھے، ساڑھے چار کروڑ عوام کے منتخب نمائندوں کو اسلام آباد میں روکنا افسوسناک اقدام ہے۔اسلام آباد پولیس نے خیبرپختونخوا کے نمائندوں کو روکنے کے لیے فائرنگ کی۔ نہتے عوام پر گولیاں چلانا آسان بنا دیا گیا ہے مگرعمران خان کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنا مشکل سمجھا جا رہا ہے۔پولیس افسران سے واضح کہا گیا کہ ایسے اقدامات نفرتیں بڑھا رہے ہیں اور یہ قومی یکجہتی کیلئے نقصان دہ ہیں۔
4