54

وفاقی کابینہ کا فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کیلئے گرین سگنل

نگران وزیرخزانہ کی سربراہی میں اسپیکٹرم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی قائم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی میں وزیرآئی ٹی ٹیلی کمیونیکیشن و سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیرصنعت و پیداوارممبر ہوں گے،نگران وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ فائیوجی نیلامی کیلئے 300 میگاہرڈز اسپیکٹرم دستیاب ہوگا،جلد ہی پی ٹی اے کے ذریعے کنسلٹنٹ کا تعین کرکےاسپیکٹرم نیلامی کو یقینی بنایا جائےگا،کابینہ نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ کی منظوری بھی دیدی ہے، فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے حوالے سے انفراسٹرکچر شیئرنگ ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے بزنس فرینڈلی ہے،انفراسٹرکچرشیئرنگ سے ٹیلی کام کمپنیاں ایک دوسرے کےٹاورزپر آلات لگا کراستعمال کرسکیں گی، انفراسٹرکچر شیئرنگ سے ٹیلی کام کمپنیوں کے آپریشنل اورمینٹیننس اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی، نئےٹاورزکی تنصیبات میں اربوں روپےکی بچت سے رقم اپ گریڈیشن میں استعمال کی جاسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں