74

حکومت کا سوشل میڈیا کی نگرانی کے نئے مرکز کا اعلان ، 13 ارب روپے مختص

ڈیلی دومیل نیوز.پنجاب حکومت نے انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے 13 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق حکو مت موقف ہے کہ یہ مرکز جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیجیٹل پروفائلنگ کرے گا، مشکوک افراد کی شناخت کرے گا اور سوشل میڈیا پر ہونے والی سرگرمیوں کا تجزیہ کرے گا۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اس سے پہلے بھی مختلف ادارے اور محکمے سوشل میڈیا کی نگرانی کیلئے الگ الگ نظام بنا چکے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جب پہلے ہی کئی یونٹ اور محکمے موجود ہیں تو ایک نیا مرکز بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اور یہ سب ادارے ایک دوسرے سے کیسے مختلف ہیں؟۔محفوظ روشن پاکستان کے منصوبے کے تحت بنایا جانے والا یہ نیا مرکز جدید سہولتوں سے لیس ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ نظام کالز اور تقاریر کو خودکار انداز میں متن میں تبدیل کر کے اس کا تجزیہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں