106

عمان کے قریب کشتی حادثےمیں19 پاکستانی لاپتا

ڈیلی دومیل نیوز.عمان کے قریب کشتی حادثے میں تقریباًٍ 19 پاکستانی ڈوب گئے جو تاحال لاپتا ہیں جبکہ ایک پاکستانی کو زندہ بچا لیاگیا ۔

وفاقی تحقیقاتی ا دارے ایف آئی اے نے عمان کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے مطابق 20 پاکستانیوں پر مشتمل کشتی 7 ستمبر کو طوفان کی نذر ہوگئی تھی ۔

حادثے کے دوران کشتی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام مسافر سمندر میں کود گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں