110

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈیٹا لیک سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈیٹا لیک سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود شہریوں کا ڈیٹا پرانا ہے، ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، تحقیقات سے لگتا ہے شہریوں کا ڈیٹا مختلف ذرائع سے حاصل کیا گیا۔

پی ٹی اے کی تحقیقات کے مطابق شہریوں کے سی ڈی آر، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری کا ڈیٹا ایک جگہ پر موجود نہیں، سی ڈی آر، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری، گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں