88

وزارت کشمیر کاز کشمیریوں کی آواز کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرے گی، وزیر نبیلہ ایوب

مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز) 02-12-2025 حکومت آزاد کشمیر کی وزیر برائے کشمیر کازآرٹس اینڈ لینگویجز محترمہ نبیلہ ایوب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں ان کی حکومت اور وزارت کشمیر کاز کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو پی پی پی کے تاریخی منشور کے مطابق ہر سطح پر مؤثر بنیادوں میں اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن مؤثر اور فعال کوشش کرے گی اور پی پی کے بانی اور شہید قائدین جناب زوالفقار علی بھٹوشہید اور محترمہ بے نظیربھٹو شہید کے حقیقی مشن کو حقیقی معنوں میں آگے بڑھانے کے لیے فعال خطوط پر اہم اقدامات کیے جائیں گے اور کشمیر عوام کو ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا کو آرڈینیٹر سردار علی شان۔آزاد کشمیر کے سینئر بیورو کریٹ سابق مشیر اور سیکرٹری(ر) سردار محمد صدیق خان، اصغر علی ملک سینئر ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد اور دیگر عوامی وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران بات چیت کر رہی تھیں۔انہوں نے اس موقع پر حکومت آزاد کشمیر کی کشمیر کاز اور دیگر شعبوں میں اہم ترجیحات اور اب تک کی کوششوں اور اپنے حالیہ دورہ پلندری اور میرپور کے حوالے سے بھی ان سے اہم بات چیت کی اور کہاکہ ان کی حکومت اور وزارت عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کارکنوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی اور جماعتی اور عوامی نمائندوں اور کارکنوں کی مثبت تجاویز پر ہر ممکن عمل درآمد کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے ملاقاتیں کر کے پر خلوص مبارک باد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا اس سے قبل میڈم وزیر حکومت سے الگ الگ ملاقات کرنے والے میڈیا علاوہ سیاسی عوامی نمائندوں اور پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے وزارت کشمیر کاز کی اہم زمہ داریاں سنبھالنے پر ان کو دلی مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کی راہنمائی اور سربراہی میں وزارت اور کشمیر کاز اور کشمیرکلچرل اکیڈمی کے ادارے بدلتے ہوئے حالات میں اپنا فعال رول ادا کر ینگے اور جدوجہد آزادی کشمیر اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو اندرون اور بیرون ملک مؤثر طور پر اجاگر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں