ڈیلی دومیل نیوز،اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا دفتر اور ہیڈکوارٹر وارفیئر مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ اب سیاست اور فوج کے امور میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے اور فوج اپنے کام کو سیاسی بیانیوں سے الگ رکھے گی۔ جنرل احمد شریف نے کہاکہ اب کوئی بیانیہ نہیں چلے گا، اپنی سیاست کو ہم سے دور رکھیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کچھ لوگوں کو آپ شاید بہکائیں، لیکن سب کو نہیں، اور کسی بھی سیاسی یا ذاتی مفاد کے لیے فوجی قیادت سے ملاقات کی اجازت سیاست نہیں دیتی۔ انہوں نے زور دیا کہ افواج پاکستان اور عوام کے درمیان کسی کو دراڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔