98

آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں حج کے لیے تربیتی نشستوں کا انعقاد

مظفر آباد، ڈیلی دومیل نیوز: وزارت حج پاکستان نے آزاد کشمیر سے اس سال حج پر جانے والے عازمین کے لیے تربیتی نشستیں منعقد کیں۔ اس سال تیس ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

مظفر آباد ڈویژن سے حج پر جانے والے خوش نصیبوں کے لیے تربیتی پروگرام بوائز ڈگری کالج عید گاہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ وزارت مذہبی امور پاکستان نے ملک بھر کے عازمین حج کے لیے تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا، جس میں آزاد کشمیر میں بھی خصوصی کیمپ لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، کوٹلی میں 2 جنوری اور میرپور میں 4 جنوری کو تربیتی پروگرامز منعقد ہوئے، جبکہ راولاکوٹ میں 5 جنوری کو بھی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ وزارت حج نے تمام عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے شیڈول کے مطابق تربیتی نشستوں میں لازمی شرکت کریں تاکہ حج کے صحیح طریقے اور احکامات سے مکمل آگاہی حاصل ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں