2

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے: عطا تارڑ

ڈیلی دومیل نیوز،اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال میں پاکستان کا کردار ثالث کے طور پر ابھرا ہے، جس پر بھارت شدید طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جاری جنگی حالات میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور بین الاقوامی برادری پاکستان کے مثبت کردار کی معترف ہے۔

عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور اس کردار کی اہمیت کو عالمی رہنما تسلیم کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اہم کردار اور ثالثی کی کوششیں بھارت کے لیے تشویش کا باعث بنی ہیں اور وہ اب بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت یا لیڈر ملک سے مقدم نہیں ہوتا اور پاکستان کے مفاد میں عالمی سطح پر اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پالیسی ہمیشہ امن، سفارتکاری اور تعاون کی بنیاد پر رہی ہے، اور یہ کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور عالمی برادری کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں