6

مظفرآباد،6 سپرنٹنڈنٹس کو بطور سیکشن آفیسر ترقی دے دی گئی، محکمہ سروسز سےنوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز) 6 سپرنٹنڈنٹس کو بطور سیکشن آفیسر ترقی دے دی گئی، محکمہ سروسز سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت آزاد جموں و کشمیر نے سلیکشن بورڈ نمبر 3 کی سفارش پر 6 سپرنٹنڈنٹس کو آفیسیشیٹنگ بنیادوں پر بطور سیکشن آفیسر (بی ایس- 17) ترقی دے دی ہے ۔
ترقی پانے والوں میں شوکت مغل، قادر خان، محمد یونس ناز، سید محمود حسین شاہ، محمد زبیر اور اشفاق احمد شامل ہیں ۔ ان افسران کی ترقی کو انتظامی ڈھانچے میں بہتری اور دفتری امور کی مؤثر انجام دہی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔
محکمہ سروسز کے حکام کا کہنا ہے کہ ترقیوں کا مقصد سرکاری شعبے میں کارکردگی کو بہتر بنانا اور تجربہ کار افسران کو مزید ذمہ داریاں سونپنا ہے ۔ اُمید ظاہر کی گئی ہے کہ ترقی پانے والے افسران اپنی نئی ذمہ داریوں کو دیانت داری ، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ نبھائیں گے ۔
سرکاری حلقوں کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف انتظامی امور میں بہتری آئے گی بلکہ عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ حکومت آزاد جموں و کشمیر میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ترقیوں کے عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں