مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور پارٹی انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزراء اور مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی خدمت اور جمہوری تسلسل کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی یہی پالیسی جاری رکھی جائے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ جس وقت پیپلز پارٹی نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ریاست شدید سیاسی اور انتظامی بحران کا شکار تھی ۔
ان کے مطابق حالات اس نہج پر پہنچ چکے تھے کہ حکومتی رٹ کمزور ہو رہی تھی اور سیاسی عدم استحکام میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، جس کے باعث عوامی مسائل بھی بڑھ رہے تھے ۔