مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز) ضلع مظفرآباد کی تحصیل بار پٹہکہ نصیرآباد ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا قائمقام چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس سید شاہد بہار نے حلف لیا ۔
تفصیلات کے مطابق قائمقام چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس سید شاہد بہار نے تحصیل بار پٹہکہ نصیرآباد ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے حلف حلف لیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شاہد بہار نے کہا کہ تحصیل بار پٹہکہ نصیرآباد کے مسائل سے آگاہ ہوں ان کے مسائل کو حل کریں گے میں پٹہکہ نیلم ویلی بار کو ایک سمجھتا ہوں وکیل مرد حر ہوتا ہے ۔
میں نے دوران وکالت کبھی پیسے کمانے کا نہیں سوچا سرکاری ملازمین کو کسی نہ کسی فورم پر جوابدی ہوتی ہے لیکن وکیل کی جواب دہی نہیں ہوتی ۔