اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہیں، غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملک کے معروف صنعتکاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، یہ ملاقات ملک کی مجموعی معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے اور مالی سال 27-2026 کے بجٹ کے حوالے سے کاروباری برادری سے مشاورت کے تناظر میں تھی۔