چناری (ڈیلی دومیل نیوز) سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے چناری کے مقام پر حلقہ 6 اور حلقہ 7 کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نظریۂ الحاق پاکستان کے ساتھ مرتے دم تک وفادار رہیں گے۔
ان کا کہناتھاکہ چوہدری غلام عباس نے اپنی بیٹی چھوڑ دی ، وہ مہاجر تھے ، جب تک باقی بیٹیاں واپس نہیں آتیٰ ، میں اپنی بیٹی کو واپس نہیں لوں گا، کسی گروہ کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ مہاجرین کی نشستیں ختم کرے، جب تک زندہ ہوں انکا تحفظ کرونگا۔
خطاب میں ان کاکہناتھاکہ وفاقی وزراء اور دیگر ذمہ داران کو کہتا ہوں کہ اس معاملے سے پیچھے ہٹ جائیں کسی بھی صورت ہم اس معاملے پر کمپرومائز نہیں کر سکتے، میرے نقطۂ نظر میں آزاد کشمیر اسمبلی کو یہ اختیار ہی حاصل نہیں ہے کہ وہ ریاست کی جغرافیائی حدود کا تعین کرے یا مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ کرے۔