39

مظفرآباد تعلیمی ادارہ جات سے آن لائن حاضری کی شرح بعد از تعطیلات موسم گرما غیر تسلی بخش قرار

مظفرآباد(نامہ نگار) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نظامت ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے آزاد کشمیر بھر کے تعلیمی اداراجات سے آن لائن حاضری کے لیے نصب شدہ سرور مشینز پر مڈل ہائی/ ہائر سیکنڈری تعلیمی ادارہ جات سے آن لائن حاضری کی شرح بعد از تعطیلات موسم گرما غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوۓ ڈیواسیز اپ گریڈ کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا،مدرسین کی سختی شروع،اب حاضری یقینی بناٸی جاۓ گی،چھ دن کا الٹی میٹم، ادارہ جات سے آن لائن حاضری کے لیے بائیو میٹرک ڈیوائسز تاحال اپڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، مزید یہ کہ بائو میٹرک ٹائم اٹینڈنس سسٹم میں ان لائن حاضری کی شرح میں بہتری کے لیے بائیوم میٹرک ڈیوائسز میں موجود ایپلیکیشنز کو اپڈیٹ کرنا ضروری ہے، اس مقصد کے اصول کے لیے بائیو میٹرک ڈیوائسز مڈل ہائی/ ہائر سیکنڈری تعلیمی ادارہ جات کو متعلقہ ضلعی دفاتر میں بغیر سافٹ ویئر اپڈیٹ کیا جانا لازمی ہے، لہذا متعلقہ سربرہان ادارجات کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے ادارہ کی بائیو میٹرک ڈیوائس مکمل چارج کرنے کے بعد یکم نومبر 2023 تک بروز بدھ متعلقہ ضلعی تعلیمی دفتر میں بحر صورت بااخذ رسید جمع کروانے کا اہتمام فرمائیں اور چھ نومبر 2023 بروز سوموار متعلقہ دفتر سے اپ گریڈ ڈیوائس وصول کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں