ڈیلی دومیل نیوز،عمران خان قید تنہائی میں ہیں،کئی مہینوں سے ہماری ملاقات نہیں ہوئی،جو انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے،ہم عالمی عدالت انصاف میں جارہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ سپریم کورٹ میں ہماری ہیومن رائٹس، ملاقاتوں سمیت کئی پٹیشنز ہیں،ہم چیف جسٹس پاکستان سے استدعا کرنا چاہتے تھے،عمران خان سے ہماری ملاقاتیں بند ہیں وہ کرائی جائیں،کئی مہینوں سے ملاقات نہیں ہوئی،عمران خان قید تنہائی میں ہیں،بانی پی ٹی آئی کی کتابیں بند ہیں،ان کے ذاتی معالج بھی نہیں دیکھ پا رہے،11ماہ تک ہو گئے ہیں کہ انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔