13

بزدل بھارت کا دماغ خراب ہے اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے، شیخ رشید

ڈیلی دومیل نیوز،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت کا دماغ خراب ہے اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو نہ مندر کی گھنٹیاں بجیں گی نہ چڑیا چہکیں گی، ایسی ڈوز دیں گے کہ وہ تاقیامت یاد رکھے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے پہلے داہگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا، اب جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا، کہا گیا ہے آپ یہاں انتظار کریں، آج میری اڈیالا میں پیشی ہے لیکن مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں